23 جنوری 2012 - 20:30

بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل کو صدر سٹي ميں دو کاربموں کے دھماکے ہوئے - عراقي ذرائع کے مطابق ان دھماکوں ميں کم سے دس افراد شہيد اور اکتيس زخمي ہوگئے -

ابنا: رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ سڑک کے کنارے کام ملنے کے انتظار ميں کھڑے مزدوروں کے درميان ہوا اور دوسرا دھماکہ صدرسٹي کے ايک مصروف چوراہے پر ہوازخميوں ميں متعدد کي حالت نازک بتائي گئ ہے اور شہيد ہونے والوں کي تعداد ميں اضافے کا خدشہ ظاہر کيا گيا ہے -

بغداد پوليس کے مطابق منگل کو ايک اور دھماکہ ابوغريب علاقے کے نزديک ہوا جس ميں ايک ہي کنبے کے پانچ افراد شہيد ہوگئے - قابل ذکر ہے کہ عراق ميں نائب صدر طارق الہاشمي کے مسئلے ميں سياسي بحران پيدا ہونے کے بعد دہشتگردانہ کاروائياں بڑھ گئي ہيں جن ميں اب تک سيکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہيں -........

/169